بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ تارکین وطن پر گولی چلانے سے متعلق اپنے بیان سے ہٹ گئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اْس بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جس میں انہوں نے میکسیکو کی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن پر فائرنگ کا عندیہ دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو

کرتے ہوئے ٹرمپ نے باور کرایا کہ انہوں نے امریکی فوجیوں سے ہر گز یہ مطالبہ نہیں کیا کہ تارکین وطن کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں اْن پر گولیاں چلائی جائیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ فوجیوں کو فائرنگ نہیں کرنا ہو گی۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ لوگ (مظاہرین) پتھراؤ نہ کریں۔ٹرمپ کے مطابق جو تارکین وطن پتھراؤ کریں گے انہیں طویل عرصے کے لیے گرفتار کر لیا جائے گا۔اس سے قبل جمعرات کے روز ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سرحد پر تارکین وطن نے اگر امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کا ارادہ کیا تو فوج بھی جواب دے گی”۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ “اگر یہ لوگ پتھراؤ کریں جیسا کہ انہوں نے میکسیکو کی پولیس اور فوج کے ساتھ کیا، تو ایسی صورت میں امریکی فوجیوں کو چاہیے کہ اس عمل کو بندوق کے استعمال کے مترادف شمار کریں۔امریکی فوجی ترجمان نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ رواں ہفتے کے اختتام تک سات ہزار سے زیادہ فوجیوں کو میکسیکو کے ساتھ سرحد پر تعینات کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…