مکہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے حرم شریف سمیت ملحقہ علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پانی کی نکاسی کے لیے عملہ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، یاد رہے کہ مکہ مکرمہ جغرافیائی لحاظ
سے ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں بسا اوقات شدید بارشیں ہوتی ہیں، مکہ مکرمہ قریب قریب بلند عمارتیں موجود ہیں جب بارش ہوتی ہیں تو ان کا تمام پانی بھی حرم شریف میں آ جاتا ہے، ہفتے کے روز مکہ مکرمہ میں شدید بارشیں ہوئیں اور مکہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔