پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بحرین : سکیورٹی حکام کو مطلوب6 افراد کی بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(این این آئی)بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی حکام کو مطلوب، دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 6 تخریب کاروں کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سماہیج کے علاقے میں ساحل سے ایک کشتی کے ذریعے مذکورہ 6 افراد کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ یہ کشتی خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کی گئی تھی۔

بیان میں بتایا گیا کہ تحقیقا سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پکڑے جانے والے افراد میں ایک شخص کا رابطہ ایک مفرور دہشت گرد سے تھا جو اس وقت ایران میں موجود ہے۔ اسی شخص نے مذکورہ چھ افراد کی روپوشی اور ان کی اسمگلنگ کی کارروائی کا انتظام کیا تھا۔علاوہ ازیں سکیورٹی حکام کی کوششوں سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے جنہوں نے مذکورہ مطلوب افراد کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے میں حصّہ لیا۔ متعلقہ انتظامیہ نے ان تمام افراد کو استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…