قاہرہ(این این آئی)مصری فوج نے جزیرہ نما سیناء میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کارروائی میں 18 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مصری فوج کے دو افسر بھی ہلاک ہوئے ۔مصری فوج نے ایک دوسری کارروائی میں العریش کے مقام پر 10 جنگجو ہلاک اور 129 اشتہاری جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وسطی جزیرہ سیناء
میں داعش کے خلاف کارروائی کے دوران باغیوں کی 25 گاڑیاں، اسمگل شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار کے ساتھ باغیوں کے درجنوں ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ۔مصری فوج نے ایک دوسری کارروائی میں العریش کے مقام پر 10 جنگجو ہلاک اور 129 اشتہاری جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق العریش اور دوسرے مقامات پر داعش کے 147 ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیاہے۔