پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی میکسیکو کی سرحد پرتارکین وطن کو گولی مارنے کی دھمکی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اورکہاہے کہ میکسیکو کی سرحد سے دراندازی کرتے ہوئے امریکی فوج پر سنگ باری کرنے والوں پر گولیاں چلائی جائیں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے

بات کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد امریکی بارڈر پولیس پروحشیانہ حملے کرتے ہیں۔ ہمیں یہ حملے ہرگز قبول نہیں۔ اگر تارکین وطن نے پرتشدد حملے جاری رکھے تو ہمارے سپاہی ان پر فائرنگ کریں گے۔ میں نے فوجیوں سے کہا کہ سرحد پار سے مداخلت کرنے والوں کی سنگ باری بھی بندوق سے فائرنگ کرنے کے مترادف ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو سے ہمارے ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو کیمپوں میں ڈالا جائے گا جہاں سے انہیں واپس ان کے ملک میں دھکیلا جائے گا۔قبل ازیں صدر ٹرمپ امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا ملک دنیا کا واحد ملک ہیں، جہاں کوئی شخص آتا ہے اور اس کا یہاں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بچہ امریکی شہری ہوتا ہے۔امریکی صدر کا یہ دعویٰ اپنی جگہ مگر حقیقت یہ ہے کہ اپنی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بچے کو شہریت دینے کے اعتبار سے امریکا دنیا کا واحد ملک نہیں بلکہ ایسے متعدد ممالک ہیں۔ قانونِ سرزمین کے تحت اپنی سرحدی حدود کے اندر پیدا ہونے والے کسی بچے کو غیرمشروط اور غیرمحدود طور پر شہریت کا حق دیا جاتا ہے۔امریکی دستور کی چودھویں ترمیم کی ایک ضمنی شقت میں یہ شہریت کا حق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے ہر بچے کو تفویض کیا گیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ حقِ سرزمین کا قانون، حقِ خون یعنی شہریت کے حامل والدین سے بچے کو شہریت منتقل ہونے کے قانون سے مختلف ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…