منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مہاجرت پر عالمی معاہدے سے ہنگری اورآسٹریا کی دستبرداری کا فیصلہ غلط قرار

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے ہنگری اور آسٹریا کے مہاجرت پر ایک بین الاقوامی معاہدے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو نادرست اور غلط قرار دیا ہے۔ ان ممالک کے سربراہان نے حال ہی میں اس معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے اس رد عمل کا اظہار عالمی ادارے کے مہاجرت سے متعلق امور کے لیے نمائندہ خاتون لوئیس آربر نے کیا۔

منظم، محفوظ اور باضابطہ مہاجرت کے اس بین الاقوامی معاہدے کی منظوری رواں سال جولائی میں ایک سو ترانوے رکن ممالک نے دی تھی۔ امریکا نے گزشتہ برس ہی اس معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد جولائی میں ہنگری نے بھی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا،آربر جو پہلے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں،کا کہنا تھا کہ رکن ممالک کا معاہدے سے اس طرح دستبردار ہونا افسوس ناک ہے کیونکہ اقوام متحدہ نے اس معاہدے پر پہنچنے کے لیے اتفاق رائے سے کام لیا تھا۔ آربر نے مزید کہا کہ آسٹریا جو کہ مذاکرات کا ایک اہم شراکت دار رہا ہے، اسے معاہدے کے متن پر اعتماد رکھتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کرنا چاہیے۔آربر نے مزید کہاکہ جس بات نے مجھے کچھ مایوس کیا وہ یہ ہے کہ معاہدے سے باہر نکلنے کے لیے ایسی بہت سی وجوہات دی گئیں جو یا تو غلط تھیں اور یا پھر اس مقصد کی درست عکاسی نہیں کرتیں جس کے متعلق یہ معاہدہ تشکیل دیا گیا تھا۔آربر کا کہنا تھا کہ یہ میثاق کسی ملک کو پابند نہیں کرتا اور نہ ہی اس سے کسی بھی ریاست کی خود مختاری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…