ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکا کے ایونجلیکل مسیحی لیڈروں کے ایک وفد نے دارالحکومت الریاض میں ملاقات کی ہے۔ امریکا کا مسیحی مذہبی وفد ان دنوں خطے کے دورے پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پْرامن بقائے
باہمی ، رواداری ، برداشت کے فروغ اور انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ۔ملاقات میں واشنگٹن میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ اور سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔