بیروت(این این آئی)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک سخت گیر گروپ نے ایک حملے میں اسد رجیم کے چار جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ ماضی میں القاعدہ سے وابستہ جنگجوؤں پر مشتمل ہیئت تحریرالشام نے
صوبے کے مشرق میں واقع میں اسد رجیم کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا ۔رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ حملے میں اسد رجیم کے چار جنگجو ہلاک اور ہیئت تحریرالشام کا ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے اور مجوزہ غیر فوجی علاقے میں دونوں فریقوں کے درمیان توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔