عمان(این این آئی)اردن کی وزیر سیاحت لینا عنب اور وزیر تعلیم عزمی محمود محافظہ نے بحیرہ مردار ( البحر المیت) کی وادی میں اسکول کے بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر سیاحت لینا عنب نے اپنے سرکاری ٹویٹر صفحے پر اپنے استعفے کا اعلان کیا اور لکھا کہ وہ ملک کی عمومی سیاسی فضا اور مادر وطن کو درپیش درد آمیز حالات کے پیش نظر وزیراعظم عمر الرزاز کی حکومت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہیں اردنی
وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے یا نہیں۔گذشتہ ہفتے بحیرہ مردار کی وادی میں صرف ایک واقعے میں دس افراد ڈوب کر ہلاک ، بائیس زخمی اور چوالیس لاپتہ ہوگئے تھے۔ ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں میں زیادہ تر ایک اسکول کے بچے تھے ۔اردن کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق اسکول کے بچے اور ان کے اساتذہ بحیرہ مردار کے علاقے میں سیر کے لیے گئے تھے،اس دوران میں طوفانی سیلاب آگیا اور وہ اس میں بہ گئے تھے۔اس واقعے کے بعد اردنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔