واشنگٹن(این این آئی)جس شخص پر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ پر حملہ کر کے 11 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے، اس نے عدالت میں اپنے بیان میں کہاہے کہ اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔عدالت نے رابرٹ بورز پر قتل اور نفرت پر مبنی جرائم کی 44 دفعات لگائی گئی ہیں۔ایک گرینڈ جیوری نے لائف آف ٹری نامی یہودی عبادت گاہ پر 27 اکتوبر کے حملے میں رابرٹ بورز کو مجرم نامزد کیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے مجرم کی نامزدگی کا اعلان
کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مبینہ جرائم ایک ناقابل فہم برائی ہے اور قومی اقدار کے انتہائی خلاف ہیں۔ اس لیے یہ مقدمہ صرف متاثرین اور ان کے پیاروں کے لیے ہی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ یہ پٹس برگ شہر اور پورے ملک کے لیے بھی اہم ہے۔حکام نے بتایا کہ پٹس برگ کے 46 سالہ رابرٹ بوور ہفتے کے روز جب ٹری آف لائف نامی سیناگاگ پر حملہ کیا تو وہ چلاتے ہوئے یہ کہہ رہا تھاکہ تمام یہودیوں کو مر جانا چاہیے۔فائرنگ کا یہ واقعہ امریکہ کی تاریخ میں یہودی کمیونٹی کے خلاف بدترین حملہ ہے۔