بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

صنعاء : الدیلمی ایئربیس پر بیلسٹک میزائلوں کے گودام اور لانچنگ پیڈز تباہ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن میں عرب اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعہ کو ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اتحادی فورسز نے صنعاء میں الدیلمی ایئر بیس میں عسکری اہداف کے خلاف کارروائی کی ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارروائی کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے گودام اور ان کے لانچنگ پیڈز، ڈرون طیاروں کے کنٹرول کے زمینی اسٹیشنز اور گولہ بارود کے استعمال کے ورکشاپس کو تباہ کر دیا گیا۔مذکورہ کارروائی ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی

کے بعد حاصل ہونے والی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔ اس کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بننے والی اس عسکری قدرت کو تباہ کرنا ہے ترکی المالکی کے مطابق صنعاء کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کام کرتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے زیر انتظام طیاروں اور دیگر امدادی طیاروں کے لیے ایئر نیوی گیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عرب اتحاد کی فورسز کے ترجمان نے واضح کیا کہ عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی حالیہ کارروائی بین الاقوامی انسانی قانون کا پورا خیال رکھتے ہوئے عمل میں لائی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…