اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

الجزائر: صحابہ کرام کی گستاخی پر مبنی کتب رکھنے کا الزام،کتب میلے میں ایرانی سیکشن بند

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجیریا(این این آئی)افریقی ملک الجزائر میں منعقدہ عالمی کتاب میلے میں ایرانی سیکشن بند کردیا گیا ۔ کتاب میلے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سیکشن بند کرنے کی وجہ متنازع کتابوں اور لٹریچر کی موجودگی ہے۔ ایرانی سیکشن میں ایسی کتابیں رکھی گئی تھیں جن میں صحابہ کرام کی شام میں گستاخی کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی نوعیت کے اس کتاب میلے میں ایرانی سیکشن

جسے عالمی فورم برائے آل بیت کا نام دیا گیا تھا کتاب میلے کے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی اور متنازع کتابیں فروخت کرنے پر بند کیا گیا ۔الجزائرکی وزارت ثقافت کے ایک عہدیدار جمال فوگالی نے کہا کہ کتاب میلے میں ایرانی سیکشن اس لیے بند کیا گیا کیوں اس میں کسٹمز حکام کی طرف سے ممنوعہ عنوانات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میلے میں مختص ایرانی شاخ میں شیعہ نظریات کے فروغ کے حوالے سے ایسی کتابیں شامل کی گئی تھیں جو دوسرے مکاتب فکرکے لیے قابل قبول نہیں۔ ایران نے کتاب میلے سے فائدہ اٹھا کر الجزائر کے عوام میں نفرت کا زہرپھیلانے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔الجزائر میں عالمی کتاب میلے میں ایرانی سیکشن کی بندش کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں حکام کو ایرانی ناشرین کو وہاں سے باہر نکالتے اور کتابوں کے اسٹال بند کراتے دکھایا گیا ہے۔الجزائر میں عالمی کتاب میلے کا انعقاد رواں ہفتے کیاگیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا 23 واں عالمی کتاب میلہ ہے۔3 نومبر تک جاری رہنے والے اس میلے میں 47ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…