پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

قطر میں غیر ملکی محنت کشوں کے لیے اچھی خبر،سہولیات کی فراہمی کے لیے فنڈ قائم

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی)قطر کی حکومت غیر ملکی مزدوروں کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کا مقصد لاکھوں غیر ملکی کارکنوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ایک حکم نامے میں کہاگیا۔

اس انشورنش فنڈ کے ذریعے غیر ملکی کارکنوں کو ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے گی، انہیں طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور ان کے لیے محفوظ حالات کار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ قطر کو2022کے عالمی فٹ بال کپ مقابلوں کی میزبانی کرنا ہے۔ اس پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اس عرب ریاست میں غیر ملکی کارکنوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ اس تناظر میں متعدد ممالک دوحہ حکومت سے انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ بھی قطری حکومت سے انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر چکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں قطر میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام جاری ہے اور اسی لیے غیر ملکی مزدوروں کی ایک کثیر تعداد نے بھی قطر کا رخ کیا ہے۔ ایمنسٹی کے بقول یہ لوگ کم اجرت پر انتہائی سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ اس دوران ان مزدوروں کو کسی بھی طرح کے حقوق حاصل نہیں ہیں اور یہ لوگ اپنی مرضی سے کام چھوڑ بھی نہیں سکتے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…