جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

نیویارک کے دریائے ہیڈسن سے دوسعودی لڑکیوں کی لاشیں برآمد،ایک کی عمر16اور دوسری کی 22سال ہے،سنسنی خیز انکشافات

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

نیویارک(این این آئی)سعودی قونصل خانہ نے واضح کیا ہے کہ نیویارک میں دریائے ہیڈسن کے ساحل پر پائی گئی 2سعودی بہنوں کی لاشوں کی گتھی سلجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ 2لاشوں میں سے ایک 16سالہ لڑکی اور دوسری 22سالہ لڑکی کی ہے۔ یہ دونوں نیویارک سے 250میل دور ریاست ورجینیا کے فیرفکس مقام پر سکونت پذیر تھیں۔ دونوں کی

لاشیں ایک دوسری سے بندھی ہوئی تھیں۔ دونوں کامل لباس میں تھیں۔ ان کے جسم پر زدوکوب کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔ ابھی تک موت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا تا ہم پولیس کا خیال ہے کہ دونوں نے جارج واشنگٹن پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کی ہو گی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ہی سے موت کا سبب متعین ہو سکے گا۔ سعودی قونصل خانہ معاملے کی پیروی کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…