جکارتہ (نیوزڈیسک)’’جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔۔۔!‘‘انڈونیشیا کے مسافر طیارے کی تباہی ،طیارے میں سوار تمام 189افراد ہلاک ،صرف ایک مسافر کیسے زندہ بچ گیا؟حیرت انگیزانکشافات،تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں میں سے ایک مسافر کے زندہ بچ جانے کا انکشاف ہوا ہے ، طیارے میں سوار تمام 189افراد ہلاک ہوگئے لیکن ایک مسافر بچ گیا،
سونی ستیاوان نامی یہ شخص وزارت خزانہ میں افسر ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہر ہفتے اسی جہاز کے ذریعے سفر کرتاتھا ، افسوسناک واقعے میں ستیاوان کے تمام دوست اس طیارے میں سوار ہوگئے ا ور ہلاک ہوگئے جبکہ حیرت انگیز طورپر ستیاوان ایئرپورٹ جاتے ہوئے ٹریفک میں پھنس گیا اور وقت پر ایئرپورٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے طیارے میں سوار نہ ہوسکا جس کی وجہ سے وہ بچ گیا ،طیارے کی تباہی کے بعد ستیاوان نے حادثے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں عام طورپر JT610 پر ہوں اور میرے دوست بھی زیادہ تر اسی طیارے پر سوار ہوتے تھے میری قسمت تھی کہ آج غیر متوقع طورپر سڑکوں پر ٹریفک زیادہ تھی جس کی وجہ سے میں دیر سے پہنچا اورجہاز میں سوار نہ ہوسکا ،ستیاوان جہاز میں سوار نہ ہونے کی وجہ سے بچ تو گئے لیکن وہ اپنے ساتھیوں کے ہلاک ہونے پر افسردہ ہیں انڈونیشیا کا یہ طیارے صبح چھ بج کر 20 منٹ پر جکارتہ سے پنگکال شہر کیلئے روانہ ہوا تھا اور اُڑان کے چند ہی لمحوں کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاطیارے میں سوار تمام 189 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔