پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات اوراسرائیل میں بھی ’’دوستی‘‘ ہوگئی، ابوظہبی اسرائیلی ترانے سے گونج اٹھا،اسرائیلی جھنڈا بھی لہرایا گیا، نئی تاریخ رقم

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آئی این پی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)پہلی خلیجی ریاست بن گئی جہاں کھیلوں کے مقابلے میں طلائی تمغہ جتنے پر اسرائیلی ترانہ پڑھا اور جھنڈا لہرایا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابوظہبی میں جاری عالمی جوڈو ٹورنارمنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کی جانب سے سونے کا میڈل جیتنے پر ان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مقابلوں میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت شدید تنازعے کا باعث بنی تھی۔تقریب میں اسرائیل کی وزیرکھیل میری ریگیوف نے بھی شرکت کی۔اسرائیلی حکام کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ یو اے ای میں منعقد کسی پروگرام میں اسرائیلی وزیر نے شرکت کی ہے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے یو اے ای انتظامیہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو ان کے قومی جھنڈے کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں دی تو وہ تمام مقابلے منسوخ کردیں گے۔ابوظہبی حکام نے گزشتہ سال اسرائیلی جھنڈے اور ترانے پر پابندی عائد کردی تھی، خلیجی ریاستوں کے ساتھ تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ابوظہبی گرینڈ سلیم میں اسرائیلی کھلاڑی ساگی میوکھی نے طلائی تمغہ جیتا اور پوڈیم پر کھڑے ہو کر اپنے قومی ترانے کی دھن پر ترانا پڑھا۔کھلاڑی نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ‘یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ ہے’۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)پہلی خلیجی ریاست بن گئی جہاں کھیلوں کے مقابلے میں طلائی تمغہ جتنے پر اسرائیلی ترانہ پڑھا اور جھنڈا لہرایا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ابوظہبی میں جاری عالمی جوڈو ٹورنارمنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی کی جانب سے سونے کا میڈل جیتنے پر ان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مقابلوں میں اسرائیلی ٹیم کی شرکت شدید تنازعے کا باعث بنی تھی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…