ریاض(آئی این پی)سعودی عرب، سرکاری اداروں سے 71فیصد غیر ملکی ملازمین کی چھٹی،آسامیاں سعودی عوام سے پر کی جائیں گی،پاکستانیوں سمیت متعددممالک کے شہری متاثر ہونگے،سعودی کابینہ نے 71فیصد سے زیادہ سرکاری غیر ملکی ملازمین کی ملازمتیں ختم کردیں، آسامیاں سعودی عوام سے پر کی جائیں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارعے کے مطابق سعودی کابینہ نے 71فیصد
سے زیادہ سرکاری غیر ملکی ملازمین کی ملازمتیں ختم کردیں۔کابینہ نے وزارت شہری خدمات کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ اسامیوں پر سعودی شہریوں کی تقرری کرے اور مذکورہ ملازمتیں غیر ملکیوں کے بجائے سعودیوں سے پر کی جائیں۔1814صحت اسامیوں ، 52عمومی ملازمتوں، 336تدریسی عملے اور 19تعلیمی ملازمتیں غیر ملکیوں کی ختم کی گئی ہیں۔