لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے اجلاس سے خطاب کیا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے سوال و جواب بھی کیے گئے اور عمران خان اپنے مقصد میں بھی کامیاب ہوئے، وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے والی خاتون سب کی مرکز نگاہ رہی،
انٹرویو لینے والی اس خاتون صحافی کا نام نادین ہانی ہے اور مشہور عرب ٹی وی العربیہ کے ساتھ بطور سینئر بزنس نیوز اینکر کام کر رہی ہیں، واضح رہے کہ نادین ہانی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بینکنگ کنسلٹنٹ کے طور پر لبنان میں دو بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ کام کرکے کیا۔ نادین ہانی نے ایک مختصر تبصرہ پیش کرکے اپنے صحافتی کیرئیر کا ایم ٹی وی سے آغاز کیا۔ 2005ء میں نادین نے سی این بی سی کو جوائن کیا، جہاں نادین نے بطور کاروباری خبروں کی اینکر کے کام کیا، اس کے علاوہ وہ فنانس شو کی میزبانی بھی کرتی رہیں، وہ ان دنوں العربیہ ٹی وی چینل پر خبریں پیش کرتی ہیں اور النہار اخبار میں ہفتہ وار آرٹیکل بھی لکھ رہی ہیں، نادین کا نیوز روم سے فیلڈ تک کا وسیع تجربہ ہے اور کئی اہم مواقع پر لائیو کوریج بھی کر چکی ہیں۔ نادین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیرانتظام ہونے والی اہم کانفرنسوں کی رپورٹنگ اور لائیو کوریج بھی کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیا کی چند بااثر شخصیات کے انٹرویو بھی کر رکھے ہیں، اب وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا براہ راست انٹرویو کر چکی ہیں۔ نادین ہادی شہزادہ ولید بن طلال، امریکی سیکرٹری ہیلری پالسن، سعودی کیپیٹل مارکی کے چیئرمین عبدالرحمان التواجری اور ورلڈ بینک کے صدر رابرٹ زالک کا انٹرویو بھی کر چکی ہے۔ نادین ہانی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بینکنگ کنسلٹنٹ کے طور پر لبنان میں دو بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ کام کرکے کیا۔