واشنگٹن(این این آئی)سعودی صحافی خاشقجی کی منگیتر ہاتف چنگیز نے وائٹ ہاؤس مدعو کیے جانے کے باوجود یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ صدر ٹرمپ اس قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ترک ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اس دعوت نامے کا مقصد
امریکہ میں رائے عامہ پر اثر انداز ہونا تھا۔ٹی وی انٹرویو میں نم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے اس دن کو یاد کیا جب ان کے منگیتر غائب ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے علم میں ہوتا کہ سعودی انھیں قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو وہ انھیں کبھی بھی قونصل خانے میں جانے نہیں دیتیں۔