پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

اسلامی جہاد کا مصر کی زیرنگرانی غزہ میں جنگ بندی کا اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ(این این آئی)اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد مصر کی ثالثی کے تحت اسرائیل کے ساتھ جامع جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسلامی جہاد کے ترجمان داؤد شہاب نے بتایا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کی نگرانی مصر کررہا ہے۔ اگر اسرائیل نے اس معاہدے کی پاسداری کی تو وہ بھی کریں گے اور اس کی مخالفت کی گئی تو فلسطینی مجاھدین بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے

رہیں گے۔اسلامی جہاد کا کہنا تھا کہ جماعت نے مصر کو بتایا کہ گذشتہ دو روز کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری حق واپسی مظاہروں کو دبانے اور احتجاج میں شرکت کرنے کی راہ روکنے کی مجرمانہ کوششوں کا حصہ ہے، مگر فلسطینی عوام غزہ میں پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔داؤد شہاب کا کہنا تھا کہ مصر نے فلسطینی مجاھدین کا پیغام اسرائیل تک پہنچا دیا جس کے بعد قاہرہ نے غزہ میں مزاحمت کاروں اور اسرائیل دونوں سے ضبط نفس اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…