بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے ٗچینی وزارت خارجہ نے زبردست اعلان کردیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ جائیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھن ینگ نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان اور چین سدا بہار دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی سطح ہمیشہ بلند رہی ہے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان نے چین کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ چین پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اور وہ سی پیک کی تعمیر کو آگے بڑھانے میں پرعزم ہے۔ چین پاکستانی وزیراعظم کے ان خیالات کو زبردست سراہاتا ہے۔پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کا دورہ کیا۔اور چین پاکستان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر دونوں ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے طے پایا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم چین پاکستان تعلقات کو اچھی ہمسائیگی ، دوستی کی مثال بنانا چاہتے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کی بنیاد اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔چین اس بات کو سمجھتابھی ہے اور اس نے اس سلسلے میں مثبت اقدام کرنے کے لیے پاکستان کی مدد بھی کی ہم نے اپنی بہترین اہلیت کے مطابق پاکستان مدد فراہم کی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت ان عارضی مشکلات پر قابو پانے اور وہ ملک میں پائیدار اور صحت مندانہ اقتصادی ترقی برقرار رکھنے کی اہلیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر2نومبر کو 4روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ سمیت دیگر اہم رہنما ؤ ں سے ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات،پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیا جائیگا۔

پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے جو بہت اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم2نومبر کو سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیاچیانگ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم چین کی اعلی کمپنیوں کے سربراہوں اور دیگر بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گئے ۔چین کے ساتھ پاکستان کے بہت قریبی اور گہرے تعلقات ہیں وزیراعظم کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

اور نئے راستوں پر تعاون بھی تلاش کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان غربت کے خاتمے ،کرپشن ،زراعت ،صنعتی تعاون اور ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کررہے ہیں ان چیزوں پر چینی حکام کے ساتھ بات چیت ہوگی ۔امید ہے کہ ہم ان شعبوں میں چین کے ساتھ کچھ معاہدے بھی کرپائیں گے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ چین کے نتیجے میں پاکستان اور چین کافی معاہدوں اور ایم اویوز پر دستخط کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم شنگھائی جائیں گیجہاں وہ پہلی امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گئے ۔پاکستان کو ایک اعزازی ملک کی حیثیت حاصل ہے جس کو چینی حکومت نے دعوت دی ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں

اورشنگھائی میں پاکستان پویلین بھی قائم کیا جارہا ہے جس میں پاکستان کی مرکزی مصنوعات کی نمائش ہوگی اورملک میں ترقی کے عمل کو اجاگر کیا جائے گا جس میں سائنس و ٹیکنالوجی ،آئی ٹی دیگر شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں اور حکومتی ترجیحات کا نقشہ پیش کیا جائے گا۔امید ہے چینی صدر شی جن پنگ بھی ہمارے پویلین کا دورہ کریں گئے ۔مسعود خالد نے کہاکہ وزیراعظم کی شنگھائی میں سرمایہ کاروں اور بزنس مینوں سے ملاقاتیں ہوں گی اس کے علاوہ پاکستان ٹریڈ اینڈ انوسمنٹ فورم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں چینی بزنس کمیونٹی کو دعوت دی گئی ہے ۔پاکستا ن سے بھی 60سے 70بزنس مینوں پر مشتمل ایک وفد ساتھ آرہا ہے جو کانفرنس میں شرکت کرے گی ،یہ کانفرنس چینی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی راہوں کے حوالے سے ایک بہت اچھا پلیٹ فارم فراہم کرے گی ۔

انھوں نے کہاکہ ایکسپو کا پلیٹ فارم بہت اچھا ہے جس میں پاکستانی کمپنیاں اور بزنس مین اپنی مصنوعات کومتعارف کرائیں گئے اور دیکھیں گے کہ ہم کس طرح چینی کمپنیوں کے اشتراک سے اس اقتصادی اور معاشی تعاون کو بڑھانے میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔شنگھائی ایکسپو کا ایک اور بہت اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں امریکہ ،یورپ اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کمپنیاں شریک ہورہی ہیں پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بہت اچھا موقع میسر آئے گا کہ وہ نہ صرف چینی بلکہ دنیا کی دیگر بڑی کمپنیوں اور بزنس مینوں کے ساتھ بھی اپنی مصنوعات شیئر کرسکیں گئے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان کے پاس بڑا اچھا موقع ہے وزیراعظم پاکستان اپنی تمام تقاریر میں حکومتی ترجیحات اور معاشی امور کو اجاگر کریں گے۔پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے دورے سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔پاکستان اس وقت بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے ہمیں معاشی چیلنجز ہیں۔ہمیں پوری امید ہے کہ وزیراعظم کا دورہ اس سلسلے میں بہت مفید ثابت ہوگا اور ہم اس دوستی کے عمل کو مزید آگئے لے کر چلیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…