بیجنگ(آئی این پی)2030تک چین کی قومی پیداوار 14.1ٹریلین سے بڑھ کر 26ٹریلین ڈالر پر پہنچ جائے گی جب کہ امریکہ کی قومی پیداوار 20.4سے بڑھ کر 25.2تک پہنچ سکے گی، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اس خلا کو بتدریج ختم ہونے کی پیش گوئی کی ہے،برطانیہ چین کے ساتھ گولڈن ایرا کی تعمیر اور ترقی کے لئے مل کر چلنے کا خواہشمند ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق چین کی قومی پیداوار آئندہ دہائی میں امریکہ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پہلے نمبر پر براجمان ہو گی۔ بلوم برگ کی یہ رپورٹ ٹرمپ کے اس دعوے کے کچھ دیر بعد ہی سامنے آگئی جس میں ٹرمپ نے کہا کہ میرے دور اقتدار میں امریکا کسی بھی ملک کو آگے نہیں بڑھنے دے گا۔بلوم برگ کے مطابق ٹرمپ کا یہ دعویٰ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے بالکل برعکس ہے ۔ مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ امریکا و چین مابین تجارتی خلا بتدریج ختم ہوتا چلا جائے گا۔ ٹرمپ نے گذشتہ روز جنرل اسمبلی کے خطاب میں کہا کہ امریکہ کھبی بھی اپنے تھفظ کے لئے کسی دوسرے ملک سے معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہیں کرے گا۔ امریکا چین سے تجارتی تعلقات میں آزادی کا انتخاب کرے گا۔ٹرمپ انتظامیہ نے گلوبلائزیشن کے گولڈن ایرا کو بھی رد کر دیا۔ دوسری طرف چین اور برطانیہ نے تجارتی تعاون میں فروغ کی پالیسی کر ترجیح دی ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے باہمی تعاون کی وضاحت کی ۔ جیرمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ ہر سطح کے تعلقات کی قدر کرتا ہے ۔ برطانیہ چین کے ساتھ گولڈن ایرا کی تعمیر اور ترقی کے لئے مل کر چلنے کا خواہشمند ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت جرمنی اور جاپان کو دھکیلتے ہوئے تیسری بڑی قوت بن کر ابھرے گا۔ برطانیہ چین کے ساتھ گولڈن ایرا کی تعمیر اور ترقی کے لئے مل کر چلنے کا خواہشمند ہے۔