پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سری لنکا میں بڑے بحران نے سراُٹھالیا،ملک میں ایک ہی وقت میں 2وزیراعظم ،صدر نے پارلیمنٹ کو ہی معطل کردیا ،حیرت انگیز صورتحال

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو 16 نومبر تک کے لیے معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ صدر متھری پالا سری سینا نے اپنے حلیف وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کو برطرف کرتے ہوئے موجودہ اپوزیشن لیڈر اور سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے صدر کے احکامات کو رد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار دیا اور اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے اسپیکر سے پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی جس پر سری لنکن صدر نے پارلیمنٹ کو ہی 16 نومبر تک معطل کردیا۔دوسری جانب وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے برطرف کیے جانے کے باوجود وزیراعظم ہاؤس میں اپنے دفتر میں موجود ہیں اور حلف اْٹھانے والے نئے وزیراعظم کو داخل ہونے نہیں دیا۔ سیاسی بحران کی وجہ سے سری لنکا میں اس وقت پارلیمنٹ معطل ہے اور ملک میں وزیراعظم ہونے کے دو دعویدار موجود ہیں۔واضح رہے کہ 2015 میں ہونے والے انتخابات میں دس سال صدر رہنے والے راجا پاکسے کو شکست ہوگئی تھی اور محض 12 نشستوں کے فرق سے انہیں اپوزیشن لیڈر بننا پڑا تھا تاہم تین سال قبل بننے والی نئی حکومت کئی بار ہچکولے کھانے کے بعد اب ڈوبتی نظر آرہی ہے سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو 16 نومبر تک کے لیے معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ صدر متھری پالا سری سینا نے اپنے حلیف وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے کو برطرف کرتے ہوئے موجودہ اپوزیشن لیڈر اور سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کو نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے صدر کے احکامات کو رد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار دیا

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…