بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

ٹرمپ کی ملاقات کی دعوت پر ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے حیرت انگیز جواب دے دیا، امریکی صدر کوشدید شرمندگی کا سامنا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ٹرمپ کی ملاقات کی دعوت پر ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے حیرت انگیز جواب دے دیا، امریکی صدر کوشدید شرمندگی کا سامنا،مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ

امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔ترک میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملنے کی درخواست کی تھی تاہم میں نے صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔صحافی کی منگیتر نے کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہا ہے اس لیے احتجاجاً صدر ٹرمپ سے ملنے سے انکار کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان صحافی کے قتل سے لاعلم تھے۔مقتول صحافی کی منگیتر نے کہا کہ بہیمانہ قتل کے منصوبہ ساز سے لے کر قاتل اور منصوبے کو کامیاب بنانے والے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لانا چاہیے۔ ایک ایک شخص کو سخت سے سخت سزا دے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔مقتول صحافی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے کہا کہ اگر انہیں علم ہوتا کہ سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کو قتل کردیا جائے گا تو وہ کبھی انہیں قونصل خانے میں جانے نہیں دیتیں۔ وہ ایک خوفناک دن تھا۔خدیجہ چنگیز نے کہا کہ صحافی کی لاش کی نشاندہی کی جانی چاہیئے، اس حوالے سے کسی سعودی آفیشل نے اب تک رابطہ نہیں کیا ہے، صحافی کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ہوئی تو وہاں جانا مشکل ہوگا۔ مقتول صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صحافی کے قتل کی تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…