پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی بچوں پر پرتشدد حربے استعمال کئے جانے کا انکشاف

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رام اللہ(این این آئی) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی بچوں پر صہیونی جلاد طرح طرح کے پرتشدد حربے استعمال کرتے ہیں، انہیں سخت ترین جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی ایذائیں دی جاتی ہیں،رپورٹ میں تین بچوں کے بیانات قلم بند کیے گئے جنہیں حراست میں لینے کے بعد عقوبت خانوں میں ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 سالہ خلف نجاجرہ نے بتایا کہ اسے اسرائیلی فوج بیت لحم کے علاقے نحالین سے صبح کے حراست میں لینے کے آئی۔ اسے سوئے ہوئے جگایا اور بار اس کے سر میں ضربیں لگائیں گئیں۔ حراست میں لینے کے بعد اسے ایک عقوبت خانے میں الٹا لٹکا دیا گیا۔ قابض فوجی جلاد اسے بیلٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے۔ فوجی جیپ میں لے جاتے ہوئے بار بار اس کے سر کو جیپ کے اطرف میں لوہے کی سلاخوں کے ساتھ مارا جاتا، جسکے نتیجے میں عوفر حراستی مرکز تک پہنچنے سے قبل ہی خون میں لت پت تھا۔فلسطینی لڑکے نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی اسے گالیاں دیتے اور مسلسل مارتے، دوران حراست اسے بار بار بجلی کے جھٹکے لگائے جاتے۔ایک دوسرے لڑکے 17 سالہ ڈینینل ابو نصرہ جس کا تعلق بیت المقدس کے علاقے الطور سے ہے کا کہنا ہے کہ اسے بھی ’البرید‘ پولیس سینٹر لے جایا گیا۔ اسے جسمانی اور ذہنی اذیتیں دی جاتیں۔ انتہائی گندی گالیاں دی جاتیں اور تشدد کیلئے بجلی کے جھٹکے تک لگائے جاتے۔ اسے بھی بار بار سر میں ضربیں لگائی جاتیں۔غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے 16 سالہ محمد حشاش نے بتایا کہ اسے ’الون موریہ‘ یہودی کالونی کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ قابض فوجیوں نے اسے گرفتار کرنے کے بعد منہ کے بل زمین پر گرایا۔ اس کے دونوں ہاتھ پشت پر سخت کر کے باندھ دیے گئے اورآنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ اس کے بعد یہودی جلاد اسے تشدد کا نشانہ بناتے۔ اس کے سرمیں ضربیں لگائی جاتیں۔ گالیاں دی جاتیں اور تشدد کے دیگر مجرمانہ اور مکروہ حربے استعمال کئے جاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…