ریاض (این این آئی)پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات،کن امور پر گفتگو ہوئی؟ حیرت انگیز انکشافات، پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سابق وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز سے ریاض میں گزشتہ روز ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان اور شوکت عزیز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔