انقرہ(آن لائن) رواں سال کے گزشتہ 2مہینوں کے دوران ترکی کی ایرانی تیل برآمدات میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کی توپراش انرجی کمپنی جو ایران سے تیل خریدنے والی واحد کمپنی ہے، جس نے اگست کے مہینے میں ایران سے 97 ہزار بیرل خام تیل اور ستمبر میں ایک لاکھ 33 ہزار بیرل تیل دراآمد کیا ہے۔
ترک کمپنی ایران سے تیل کی خریداری کو جاری رکھنے کیلئے امریکی پابندیوں سے چھوٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی کی توانائی اتھارٹی کے مطابق ترکی نے رواں سال کے پہلے 4مہینوں میں اپنی 55 فیصد خام تیل کی ضروریات کو ایران کے ذریعے پورا کیاہے۔