ماسکو(آئی این پی) روس نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور یورپی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی کا اس کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ اس معاملے پر تبصرہ کرنا درست نہیں ۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ ذخاروفا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
پاکستانی صحافی کی جانب سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حکومت ملک کے قومی مفاد کے خلاف کام کرنے والی مخالف بین الاقوامی تنظیموں کے خلاف آپریشن بارے روس کے مؤقف اور رائے جاننے کیلئے سوال پوچھا گیا تھا ۔ان تنظیموں کو حکومت کی جانب سے جلد پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان میں متعدد آئی این جی اوز کا تعلق امریکہ اور یورپی ممالک سے ہے ۔ صحافی کے سوال کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکی اور یورپی آئی این جی اوز پر پابندی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس لئے اس معاملے پر کوئی بھی کمنٹس کرنا درست نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی بھی تصدیق کرسکتی ہیں کہ ماضی قریب میں بدقسمتی سے روس میں کئی امریکی اور یورپی این جی اوز بڑی تعداد میں میڈیا ہاؤسز کے ہمراہ وہ سرگرمیاں نہیں کر رہے تھے جو سرکاری سطح پر بیان کی گئیں ۔ روس نے پاکستان کی جانب سے امریکہ اور یورپی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی کا اس کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا کہ اس معاملے پر تبصرہ کرنا درست نہیں ۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہار روس کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ ذخاروفا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔