بغداد(این این آئی)عراق کی پارلیمنٹ نے رائے شماری کے دوران وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی طرف سے تجویز کردہ 22 وزراء میں سے 14 کی توثیق کر دی ہے۔پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد تجویز کنندہ وزراء میں سے نصف سے زاید نے حلف بھی اٹھالیا۔پارلیمنٹ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر محمد علی الحکیم کو وزارت خارجہ، ثامر الغضبان کو پٹرولیم، فواد حسین کو خزانہ، ڈاکٹر
محمد ھاشم عبدالمجید کو تجارت کا قلم دان سونپا گیا ہے۔اسی طرح نعیم الربیعی کو ٹیلی کمیونیکیشن،بنکین رایکانی کو ہاؤسنگ، صالح الحسنی کو زراعت، احمد العبیدی کو سپورٹس وامور نوجوانا، ڈاکٹر علاء العوان کو صحت اور صالح الجبوری کو صنعت کی وزارت دی گئی ہے۔باسم الربیعی وزیر محنت، ڈاکٹر لوئی الخطیب بجلی، جمال العادلی آبی وسائل اور عبداللہ اللعیبی کو ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی۔