پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت، انجینئرنگ سائنس میں ایک اور قدم ،بغیر انجن میڈ ان انڈیا ٹرین تیار، رفتار 160کلومیٹر

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے انجینئرنگ سائنس میں ایک اور کارنامہ سر انجام دے دیا، بغیرانجن160کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی پہلی میڈ اِن انڈیا ٹرین اپنے پہلے سفر پر روانگی کے لئے تیار ہے، ٹرین میں 16اے سی بوگیاں اور 2خصوصی ایگزیکٹیو بوگی ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی پہلی میڈ ان اِنڈیاٹرین جس کا نام ٹرین18-رکھا گیا ہے،

آئندہ ہفتے اس کا تجرباتی عمل شروع کیا جائیگا۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بغیر انجن(لوکو موٹیو) چلے گی۔ ایک ٹرین بنانے میں تقریبا100کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔چنئی میں انٹیگرل کوچ فیکٹری((آئی سی ایف) کے جنرل منیجر سدھانشو منی نے مقامی ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہ بتایا کہ آئندہ ہفتے اس ٹرین کا تجربہ شروع کیا جائیگا۔ اس ٹرین کو آئی سی ایف نے تیارکیا۔سدھانشو کے مطابق دوسری ٹرین مارچ تک تیار ہوجائیگی۔جب ایسی متعدد ٹرینیں تیار کرلی جائیں گی تو اس کی لاگت میں کمی آجائیگی۔ذرائع نے بتایا کہ اس ٹرین کو شتابدی ، راجدھانی جیسی ٹرینوں کے روٹ کیلئے تیار کیا گیا۔ فی الحال اسے دہلی،بھوپال،چنئی ، بنگلور اور ممبئی واحمد آباد روٹ پر چلایا جائیگا۔ٹرین میں 16اے سی بوگیاں اور 2خصوصی ایگزیکٹیو بوگی ہوں گی۔ ٹرین کی انتہائی رفتار 220کلومیٹر فی گھنٹہ ہے تاہم 160کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تجرباتی طور پر چلائی جائیگی۔ہر کوچ میں 6سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونگے اور اس کی سیٹیں 360ڈگری تک ضرورت کے حساب سے گھمائی جاسکتی ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…