جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

دبئی،پارکنگ میں13 گاڑیاں نذر آتش کرنے والاپاکستانی ڈرئیور گرفتار،ملزم نے گاڑیاں کیوں جلائیں؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی) پولیس نے دبئی آؤٹ لیٹ مال کے پارکنگ ایریا میں 13 گاڑیوں کو نذر آتش کرنے پر ایک پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،آمدنی میں کمی کے باعث ملزم ذہنی تنا کا شکار تھا ،42 سالہ ملزم اپنی منی بس میں شاپنگ مالز کے ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے دبئی آؤٹ لیٹ مال کے پارکنگ ایریا میں 13 گاڑیوں کو نذر آتش کرنے پر ایک پاکستانی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق

عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران پتا چلا کہ 42 سالہ ملزم نے گاڑیوں کو آگ اس لیے لگائی کہ کمپنی کی جانب سے دوسرا ڈرائیور بھرتی کرلیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی آمدنی میں کمی آگئی تھی۔گاڑیوں کو نذر آتش کرنے والا 42 سالہ ملزم اپنی منی بس میں شاپنگ مالز کے ملازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا تھا۔آمدنی میں کمی کے باعث ملزم ذہنی تنا کا شکار تھا اسی شدید غصے کے عالم میں وہ پارکنگ ایریا میں گیا اور وہاں اپنی جگہ بھرتی کیے جانے والے ڈرائیور کے زیر استعمال منی بس پر پیٹرول چھڑک کر سگریٹ کی مدد سے آگ لگادی۔آگ نے وہاں موجود 12 گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ ملزم کے کپڑوں کو بھی آگ لگ گئی، کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے پتا چلا کہ کپڑوں کو آگ لگنے کے بعد وہ انہیں گھبراہٹ میں اتار کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ملزم جس گاڑی میں سوار ہوکر آیا تھا پولیس نے اس کی نمبر پلیٹ کی شناخت کرلی اور ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایئرپورٹ پہنچ کر وہاں سے واپس پاکستان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔عدالت میں ملزم نے اعتراف کیا کہ نئے ڈرائیور نے شاپنگ مال کے ملازمین کو کم پیسوں کے بدلے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت مہیا کی تھی جس کے باعث اس کے کئی پرانے کسٹمرز اس کے پاس چلے گئے تھے اسی وجہ سے میں نے اس سے بدلہ لیا، اس کیس کا فیصلہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…