افغان پارلیمانی انتخابات کے دوران دھماکوں میں 44 افراد ہلاک ،238 زخمی

21  اکتوبر‬‮  2018

کابل(این این آئی)افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران دھماکوں ،گرینڈ حملوں اور دیگر سیکورٹی واقعات میں 44 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوگئے ۔افغان وزیر اطلاعات وائس برمک کے مطابق ووٹنگ کے دوران ملک بھر میں دھماکوں اور دیگرحملوں کے192 واقعات ریکارڈ ہوئے۔افغان وزیر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار،1افغان فوجی اور دیگر شہری شامل ہیں ۔وزیر نے بتایا بائیومیٹرک سسٹم اور دیگر انتظامی خرابیوں کے باعث کچھ علاقوں میں پولنگ کا عمل آج ہوگا۔

ووٹنگ میں خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، افغان پارلیمانی انتخابات میں تقریباً نوے لاکھ افراد ووٹنگ کے اہل تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات میں پولنگ ہوئی ،ووٹنگ کے دوران مختلف حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں دارالحکومت کابل میں ہوئیں جبکہ صوبہ قندھار اور غزنی میں پولنگ ایک ہفتے کیلئے موخر کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…