استنبول (آن لائن) استنبول میں سعودی قونصل خانے کہا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کی موت قونصلیٹ میں لڑائی کے نتیجے میں واقعہ ہوئی ہے‘ اس سلسلے میں گرفتار شدگان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بات سعودی قونصلیٹ کے ڈپٹی جنرل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا
ہے کہ سعودی عرب عوام کے سامنے حقائق لانے کیلئے پر عزم ہیں جو بھی اس قتل میں ملوث ہوگا اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی کی جانب سے صحافی کے کیس میں تحقیقات کے پورے عمل کے دوران بھرپور تعاون رہا ہے جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں دونوں ملک کوئی نتیجہ اخز نہ کرنے کے موقف پر قائم ہیں۔