بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمال خشوگی کی ہلاکت ،ملوث 18 افراد کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بڑی قلابازی، حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)جمال خشوگی کی ہلاکت ،ملوث 18 افراد کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بڑی قلابازی، حیرت انگیز اعلان کردیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی ہلاکت سے متعلق سعودی وضاحت معتبر ہے، سعودیہ قریبی اتحادی ہے لیکن جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے،

صورتحال آسان نہیں لیکن حل نکال ہی لیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی وضاحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلاکت سے متعلق ملوث 18 افراد کی گرفتاری پہلا بڑا قدم ہے،  سعودی عرب کی جانب مزید اقدامات سے پہلے وہ سعودی ولی عہد سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی اشیا فروخت کرتے ہیں، جن سے ہمارے لوگوں کی ملازمتیں جڑی ہوئی ہیں، معاملے پر ساتھیوں سے مشورہ کروں گا، استنبول واقعے پر بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں۔دوسری جانب وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ معاملے پر تحقیقات انصاف کی بروقت فراہمی میں معاون ہوں گی۔دریں اثناء سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی تصدیق کو پریشان کن قرار دیے دیا۔انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کی موت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی کی موت کی تصدیق پریشان کن ہے، جمال کی موت پر شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ موت کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…