بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل کی اپیل مسترد : فلسطینی قصبے کی مسماری جنگی جرم تصور ہو گی،عالمی عدالت

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ (این این آئی) عالمی عدالت نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس کے نواحی قصبے خان الاحمر کو مسمار کرنے اور وہاں بسنے والے فلسطینیوں کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے سے باز رہے ۔عالمی عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاٹو بنسوڈا نے کہااگر تل ابیب نے انتباہ کے باوجود فلسطینی قصبہ مسمار کیا تو اسے جنگی جرم تصور کیا جائے گا۔عالمی عدالت انصاف نے

خان الاحمر کی مسماری کیخلاف جاری کردہ فیصلے کے جواب میں اسرائیل کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ اسرائیل کے پاس اس قصبے کو مسمار کرنے اور وہاں پر بسنے والے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ادھر قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 10فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ غرب اردن سے حراست میں لیے گئے بعض فلسطینی سکیورٹی اداروں کو مزاحمتی کارروائیوں میں پہلے ہی مطلوب تھ ۔ صیہونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل المکبر کے مقام پر ایک مکان مسمار کردیا ۔مقامی شہریوں نے بتایا کہ صہیونی فوج اور پولیس نے گھر میں موجود تمام افراد کو باہر نکالا اور اس کے بعد سامان نکالنے کی اجازت دئیے بغیر مکان بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کر دیا،مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بھی اسرائیلی فوج نے خربہ المیہ کے مقام پر ایک مکان مسمار کردیا۔صہیونی فورسز کی کارروائی کے بعددرجنوں افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ۔دوسری طرف مصر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملوں کے بعد کشیدگی کم کرانے کیلئے سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کر دیں۔مقامی میڈیا کے مطابق مصری حکام نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی قوتوں پر زور دیا کہ وہ راکٹ حملوں سے گریز کریں ، صہیونی حکام پر بھی زور دیا گیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…