منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد کی بڑھتی جوہری صلاحیت ،ٹرمپ انتظامیہ کیلئے باعث تشویش، امریکہ نے نیا راگ الاپنا شروع کردیا، پاکستان کے بارے میں بڑے دعوے کردیئے گئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)قائم مقام امریکی ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ہینری انشیر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان پر دباؤ جاری رکھے گا جب تک اسلام آباد افغان پالیسی کو تبدیل نہیں کرے گا، افغانستان میں جمود پاکستان کے حق میں نہیں ہے، پاکستانی پالیسی کے باعث ٹی ٹی پی دہشت گردی کے لئے افغان سر زمین استعمال کرتی ہے، جنوبی ایشیا کے لئے نئی امریکی پالیسی ہی بہتر ہے، ٹرمپ انتظامیہ کو پاکستان کی بڑھتی جوہری صلاحیت پر تشویش ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان حال ہی میں ہونے والی مثبت ملاقاتوں کے باوجود امریکا کے قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ ہینری انشیر نے کہا ہے کہ امریکا، پاکستان پر اس وقت تک دبا جاری رکھے گا جب تک اسلام آباد علاقائی امن اور افغانستان میں استحکام سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتا۔ولسن سینٹر واشنگٹن میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہینری انشیر کا کہنا تھا کہ یہ خیال سچ ہے کہ ہم پاکستان پر دبا ڈال رہے ہیں اور یہ ہماری پالیسی کا اہم جزو ہے۔امریکی حکام نے دبا کے حوالے سے کہا کہ ہم اسے نہیں چھپا رہے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم حقیقی طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ ہماری جنوبی ایشیائی حکمت عملی کے مطابق پالیسی میں تبدیلی پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔انہوں نے اعتراض کیا کہ افغانستان میں موجود جمود پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اور عسکریت پسند تنظیم داعش جیسے گروہوں سے پاکستان اور افغانستان دونوں کو خطرات لاحق ہیں۔افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے کی اسلام آباد کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں زیادہ عدم استحکام کے باعث پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) افغان سرزمین کو پاکستان میں حملوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔قائم مقام ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ امریکی پالیسی میکرز کو جس بات پر تحفظات ہیں وہ پاکستان کے اسٹریٹجک ہتھیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے طویل اور کم فاصلے تک میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی جوہری ذخیرے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…