جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کا فلسطینی امور کے دفتر کو متنازع سفارت خانے میں ضم کرنے کا اعلان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بیت المقدس (یروشلم) میں قائم فلسطین کے امور سے متعلق دفتر کو اپنے متنازع سفارت خانے میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی قونصل جنرل

کو ماضی میں فلسطینیوں سے معاملات نمٹانے کے لیے الگ دفتر قائم کیا گیا تھا جس کو اب سفارت خانے کے اندر فلسطینی امور یونٹ میں تبدیل کردیا جائیگا۔ امریکہ واحد بڑی طاقت ہوگی جو فلسطینیوں کے حوالے سے بغیر کسی خاص نمائندہ دفتر کے رہ جائے گا۔فلسطین لبریشن آگنائزیشن (پی ایل او) نے اس اقدام کی فوری طور پر مذمت کی ہے ۔ امریکی سیکریٹری خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے کام کو دنیا بھر میں موثر اور بہتر بنانے کی ہماری عالمی کوششوں کی جانب اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، یہ یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے ساتھ امریکی پالیسی میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اسرائیلی اور فلسطینیوں کے درمیان امن معاہدے کو کیسے عملی شکل دی جائے اس حوالے سے کوئی پوزیشن نہ لینے کے فیصلے کو جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پائیدار اور عملی امن حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے جو اسرائیل اور فلسطین کے شاندار مستقبل کیلئے ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…