بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈنمارک کے ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)یورپ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ٗڈنمارک کے ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 235 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا۔غیر ملکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسٹونیامیں ڈنمارک کا سب سے بڑا بینک ڈانسکی سرمایہ کاری کرتا ہے ۔ڈانسکی بینک کی اسٹونیا برانچ سے 10 سالوں میں 200ارب یورو تقریبا 235 ارب ڈالر زکی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں، میڈیا ذرائع کے مطابق ڈنمارک کی فنانشل سپروائزری اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات بینک کے ساتھ مل کر کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مشکوک

ٹرانزیکشن روس اور سابقہ روسی ریاستوں سے کی گئیں، اسٹونیا اور روسی ایجنسیاں ان کی نشاندہی 2007 سے کرتی آ رہی ہیں تاہم بہتر کاروبار کے سبب بینک کی اعلیٰ قیادت نے اس پر توجہ نہیں دی۔اسٹونیا سے رقم براستہ لندن ٹیکس ہیون ممالک تک پہنچائی گئی لیکن رقم کا حتمی مالک کون ہے یہ پتہ نہیں لگایا جاسکا جبکہ معاملے کی تحقیقات فن لینڈ، فرانس اور برطانیہ نے بھی شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ فن لینڈ اور روس اسٹونیا کے پڑوسی ممالک ہیں جبکہ اسٹونیا کی آبادی قریب سوا تیرہ لاکھ ہیاور اس کی معیشت قریب 45 ارب ڈالر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…