بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی الزامات کے بر عکس سی پیک کا پاکستان کی شرح نمو میں رواں سال کتنے فیصد حصہ رہا ؟ حیرت انگیزانکشاف، چینی وزارت خارجہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکہ کا سی پیک کی دولت پاکستان کے معاشی بحران بارے بیان مسترد کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ چین امریکہ کے اس الزام کو یکسر مسترد کرتا ہے جس میں مائیک پینس نے کہا تھا کہ سی پیک کے قرضوں کی بدولت پاکستانی معیشت کی حالت خراب ہے اور پاکستان مالی بحران کا شکار ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی الزام کے بر عکس سی پیک کا پاکستان کی شرح نمو میں رواں سال 2.5فیصد حصہ رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اسد عمر نے بھی امریکہ کے سی پیک پر الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ترقی پذیر ممالک چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور چینی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکہ چینی تعاون پر تنقید کی بجائے اپنے نظرئیے کو درست کرے تاکہ اسے معلوم ہو کہ خطے میں خوشحالی اور استحکام کا سبب چین کا تعاون ہے۔ امریکہ کو چاہئے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے۔ لوکھانگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسا ہی الزام امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دورہ ویتنام کے دوران کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو منصوبوں کے ذریعے قرض میں جکڑ رہا ہے ٗ یہ محض الزام ہے اور حقائق کے منافی ہے۔ اعداو شمار کا جائزہ لیا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری زیادہ اور قرض انتہائی معمولی ہے۔ چین نے ہمیشہ دوست ممالک کی ترقی میں تعاون کیا ہے اور عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ہے۔ چین کو اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…