بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

افغانستان ٗاعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ سے صوبائی گورنر ٗصوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک ٗامریکی جنرل بھی موجود تھے، متعدد امریکی بھی زخمی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل /قندھار (این این آئی)افغانستان کے صوبہ قندھار میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی گورنر ٗصوبائی پولیس چیف عبد الرزاق اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہو گئے ٗافغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے ٗ افغان سکیورٹی فورسز کی جوابی کارورائی میں حملہ آور بھی ماراگیا ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنر کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس میں ہوا

جس میں افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے۔فائرنگ سے گورنر قندھار گل آغا شیرزئی، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور افغان خفیہ ایجنسی کا مقامی چیف ہلاک اور دو امریکی زخمی ہوئے۔افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ نے کیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ٗافغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور دو امریکی شہری زخمی بھی ہوئے ۔۔امریکی فوج کے کرنل کنوٹ پیٹر کے مطابق واقعہ میں زخمیامریکی فوجیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئیں۔۔دوسری جانب طالبان نے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حملے کا ٹارگٹ امریکی جنرل اسکاٹ ملر تھے۔ادھر افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں طالبان کے خود کش حملے میں 2 افغان شہری ہلاک ٗ چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے 5 فوجی زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کی خاتون ترجمان واحدہ شاکرا کے مطابق حملے میں دیگر 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ٗطالبان کے حملے میں چیک جمہوریہ کے زخمی ہونے والے 5 فوجی اہلکاروں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی تاہم چیک جمہوریہ کی فوج کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکار کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…