جنسی تعلقات سے انکار پر ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف،گرل فرینڈ ماڈل کا بیہمانہ انداز میں قتل کرکے اس کی لاش سوٹ کیس میں پھینک دی گئی تھی

18  اکتوبر‬‮  2018

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ‘سیکس’ سے انکار پر ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بھار ت میں ایک نوجوان طالب علم نے دو روز قبل گرل فرینڈ ماڈل کا بیہمانہ انداز میں قتل کرکے اس کی لاش سوٹ کیس میں پھینک دی تھی ٗواقعہ کے بعد پولیس نے 20 سالہ ماڈل مانسی ڈکشٹ کو قتل کرنے والے 19 سالہ ملزم سید مزمل حسین کو گرفتار بھی کرلیا تھاجس نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا

تاہم فوری طور پر ماڈل کو قتل کیے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ماڈل مانسی ڈکشٹ کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے نوجوان ماڈل کو سیکس سے انکار پر قتل کیا گیا۔نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں ہندوستان ٹائمز اور ڈی این اے انڈیا کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 19 سالہ سید مزمل حسین نے مانسی ڈکشٹ کو قتل کرنے سے پہلے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مانسی ڈکشٹ نے سید مزمل حسین کا مطالبہ ماننے سے انکار کیاجس پر ملزم نے ماڈل کو اسٹول سے مارنا شروع کیا اور اسے تشدد کے ذریعے‘سیکس’ کیلئے رضامند کرنے کی کوشش بھی کی تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مانسی ڈکشٹ کی جانب سے مسلسل جسمانی تعلقات سے انکار کے بعد ملزم نے ماڈل کے گلے میں رسی ڈال کر انہیں قتل کرکے ان کی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر ویران جگہ پر پھینکی۔رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ماڈل دوست کو قتل کرنے والے ملزم نے 3 سال قبل اپنی والدہ پر بھی بیہمانہ تشدد کیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دراصل ملزم سید مزمل حسین لاوارث تھے، انہیں ممبئی کے ایک جوڑے نے 19 سال قبل گود لیا تھا تاہم وہ اپنے والدین کو تنگ کرتا رہتا تھا۔رپورٹس کے مطابق سید مزمل حسین کو اپنے کلاس فیلو دوست بھی ہمیشہ ایسے طعنے دیتے رہتے تھے کہ وہ ایک ایسا لڑکا ہے، جس کی کوئی گرل فرینڈ نہیں۔رپورٹس کے مطابق سید مزمل حسین اور مانسی ڈکشٹ کے درمیان کچھ ماہ قبل ہی دوستی ہوئی تھی اور ملزم ماڈل سے دوستی کے بعد فخر بھی کرنے لگے تھے تاہم 2 دن قبل انہوں نے گرل فرینڈ سے سیکس کا مطالبہ کیاجس سے انکار پر اس نے ماڈل کو قتل کردیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…