پادری کی رہائی : امریکا کا ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

18  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک/انقرہ(این این آئی)امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ترکی پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2016 میں امریکی پادری اینڈریو برنسن کو دہشت گردی کے الزام میں 3 برس قید کی سزا ہوئی تھی۔

جس کے بعد امریکا اور ترکی کے مابین تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے تاہم ترکی کی عدالت نے 13 اکتوبر کو پادری کو آزاد کرنے کا حکم دے دیا تھا۔مائیک پومپیو نے صحافیوں سے کہا کہ امریکی پادری کو حراست میں رکھنے کی وجہ سے بعض پابندیاں لگائی گئیں تاہم انہیں اٹھانے کے لیے جلد فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اب پابندی اٹھانے کا منطقی جواز موجود ہے۔انقرہ کے اقدام پر واشنگٹن نے 2 ترک وزرا پر پابندی لگادی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر نے بھی جوابی اقدام کا عندیہ دیا تھا اس حوالے سے بتایا گیا کہ عدالت نے پادری اینڈریو برنسن کو جیل میں اچھے برتاؤ کی بنیاد پر رہا کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے رہائی کو خوش آئند قرار دیا، اس سے قبل مائیک پومپیو نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔انقرہ میں مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد ترک وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ترکی پر پابندیاں بکواس ہیں۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہم نے مشترکہ آمادگی کا اظہار کیا کہ ہمارے تعلقات میں ایسی پابندیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، جب تک پابندیاں کا اطلاق رہے گا تعلقات میں بہتری کے امکانات ناپید رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…