ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں بھی موسم نے کروٹ لی تواچانک بننے والے گرد و غبار کے بگولے نے لوگوں کوخوفزدہ کر دیا۔مشرقی مکہ کے علاقے سے منظر عام پر آنیوالے اس ویڈیو میں دیکھاگیا کہ زمین سے کئی میٹر بلندی پر اس بگولے اور ہوا کے طوفانی جھکڑوں نے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو روند ڈالا۔
اور تیزی سے آگے بڑھتا دکھائی دیا۔گرد و غبار کے اس طوفان کوانتہائی قریب سے دیکھنے والے افراد کے تو جیسے ہی ہوش ہی اْڑ گئے جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ بیس سے پچیس فٹ اونچے اس بگولے کے ساتھ ریت زمین سے کئی فٹ اونچائی تک دکھائی دیئے جس کی ویڈیو کو بھی کئی بار دیکھا گیا ہے۔