ریاض(سی پی پی)سعودی عرب کی مساعی سے یمن میں چار ماہ قبل حوثی باغیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے فرانسیسی شہری “الین کوما” کو بازیاب کرالیا گیا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کے مطابق فرانس کی طرف سے یمن میں یرغمال بنائے گئے اپنے شہری کی بازیابی کے لیے
معاونت کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پر سعودی عرب کی طرف سے موثر کوشش کی گئی اور مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔خیال رہے کہ الین کوما کو 8جولائی کو الحدیدہ شہر میں حوثی ملیشیا نے اغوا کرلیا تھا۔ منگل کی شام جوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کے بعد فرانس کے ایک “C130” طیارے کے ذریعے مغوی کو یمن سے سعودی عرب منتقل کیا گیا۔