اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حوثی ملیشیا امدادی بحری جہاز یمن تک پہنچنے سے روک رہی ہے، عرب اتحاد

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(سی پی پی)یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر امدادی سرگرمیوں میں رخنہ اندازی کا الزام عاید کیا ہے۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا امدادی بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں تک پہنچنے سے روک رہے ہیں تاکہ وہ بلیک مارکیٹ کے ذریعے شہریوں کو مہنگے داموں تیل

اور دیگر اشیا فراہم کرکے اپنی مالی کمی پوری کرسکیں۔ ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حوثی ملیشیا امدادی سامان اور پٹرولیم مصنوعات لے کرآنے والے بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں تک رسائی دینے میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحاد جنگ زدہ یمنی علاقوں کو امداد اور پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 مارچ 2015 سے 16 اکتوبر 2018 تک عرب اتحاد نے امدادی جہازوں اور پٹرولیم مصنوعات یمن لے جانے والی کشتیوں کو 32445 پرمٹ جاری کیے جب کہ امدادی جہازوں کو نشانہ نہ بنانے کے 14926 احکامات جاری کیے گئے۔پریس کانفرنس میں کرنل المالکی نے ایسی فوٹیجز پیش کیں جن سے حوثی ملیشیا کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں اپنے جرائم کے فروغ کے لیے مساجد، مدارس، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر رہی ہے۔ شہری آبادیوں کے اندر بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا کر معصوم شہریوں کی موت کا سامان کیا جا رہا ہے۔عرب اتحاد نے باغیوں کے قبضے سے برآمد کیا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بھی دکھایا۔ اس اسلحہ میں ایرانی ساختہ ہتھیار بھی شامل تھے۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل المالکی نے غلطی سے”راس الجبل” کے مقام پر عام شہریوں کے نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عرب اتحادی فوج پوری ذمہ داری اور احتیاط کیساتھ یمن میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کرتی ہے اور شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔انہوں نے یمن کے سیلاب زدہ علاقے المھرہ میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے جاری امدادی آپریشن کے بارے میں بھی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ عرب اتحاد یمن میں جنگ سے متاثرہ اور سیلاب کے نتیجے میں متاثر ہونے والے شہریوں کی ہرممکن مدد کررہا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…