پاکستان کو بڑا سرپرائز،چین و بھارت باہم شیرو شکر،افغانستان میں چین اور بھارت کے پہلے مشترکہ پروگرام کا اعلان کردیاگیا، کیا کچھ کیاجائے گا؟تفصیلات جاری

16  اکتوبر‬‮  2018

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں چین کے سفیر لوز وہی نے کہا ہے کہ بھارت اور چین افغان سفیروں کو مشترکہ تربیت دینے پر آمادہ ہو گئے ہیں، 10افغان سفیروں کی تربیت کا پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے، یہ پروگرام بھارت اور چین مابین تعلقات کے فروغ کا آغاز ہے،افغانستان میں چین اور بھارت کا مشترکہ تعاون پروگرام قربت کا باعث بنے گا، تجارتی تحفظ کے لئے بھی چین اور بھارت کا تعاون نا گزیر ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے لیے چین کے سفیر لوزوہی نے کہا ہے کہ

بھارت اور چین، 10 افغان سفارتکاروں کو تربیت دینے کے لیے ایک پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، جس سے جنگ زدہ ملک کی دوبارہ تعمیر میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف آغاز ہے، چین اور بھارت کے مشترکہ فوائد ہے، جیسا کہ بھارت کو زراعت اور طبی سہولیات میں قابل ذکر برتری ہے جبکہ چین غربت کے خاتمے اور ہائبرڈ چاول کے معاملے میں آگے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل کے دنوں میں افغانستان میں چین اور بھارت کا تعاون تربیتی پروگرام سے کانکریٹ منصوبوں تک پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ چین مختلف ملکوں میں اپنے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت انفرااسٹرکچرکی تعمیر میں مدد کر رہا ہے، جسے بھارت، چین کی جانب سے اثر و رسوخ بڑھانے کے طور پر دیکھ رہا ہے۔تاہم چین کی جانب سے شراکت داری کی دعوت نئی دہلی میں چینی سفارتخانے کے اس بیان کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ تجارتی تحفظ کی جنگ لڑنے کے لیے چین اور بھارت کو اپنے تعاون کو لازمی مضبوط کرنا چاہیے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خارجہ سروس کے ادارے میں افغان سفیروں کی مشترکہ تربیت چین-بھارت-افغانستان کے تعاون کے درمیان پہلا قدم ہے۔واضح رہے کہ رواں سال چین میں ایک سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی طویل مدتی سیاسی اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر رضامند ہوئے تھے۔لوزوہی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چین اور بھارت کے تعاون کو دیگر ممالک جیسے بھوٹان، نیپال، مالدیپ، میانمار اور ایران تک بڑھایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایشیا کے 2 بڑے ممالک کی جانب سے پہلا اقدام ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…