پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور نائجیریا سمیت دیگر ممالک کو چینی فنڈنگ کا جواب،امریکہ نے ترقی پذیر ممالک پر ڈالروں کی بارش کرنے کی ٹھان لی،نیا امریکی فنڈ قائم

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)چین کے بڑھتے ہوئے معاشی اور سیاسی عالمی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ غیر ملکی امدادمیں اہم توسیع کررہا ہے جس کے مطابق امریکہ افریقہ، ایشیا اور امریکی ممالک میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا. اس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ نے

ایک ہفتہ قبل بل پر دستخط کئے ہیں،جس کے تحت امریکی بین الاقوامی ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کی ایک نئی غیر ملکی امدادی ایجنسی تشکیل دی گئی ہے اور اسے قرض دینے کے لیے 60 بلین ڈالر قرضوں، قرض کی ضمانتوں اور انشورنسوں کو کاروبار کرنے کے لئے تیار کرنے کا اختیار دیا گیا ہے .اس کا مقصد ایشیاء،مشرقی یورپ اور افریقی ممالک میں چین کے اثروسوخ کو روکنے کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہے،اب صدر ٹرمپ آگ کا جواب آگ سے دینا چاہتے ہیں۔چین نے پانچ سال قبل ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ پیش کیا تھا جس کے ذریعیوہ 100ترقی پذیر ممالک کو سینکڑوں ارب ڈالرکی سرمایہ کاری فراہم کر رہا ہے۔خاص طور پر پاکستان اور نائجیریا کو۔ ریپبلکن سینیٹر باب کروکر جو سینیٹ کی غیر ملکی تعلقات کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا ہے صدر ٹرمپ کا یہ منصوبہ ایک اہم پیش رفت ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ محض فوجی طاقت میں اضافہ کا تاثر دے کا ہم چین کا مقابلہ نہیں کر سکتے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ چین افریقہ اور جنوبی افریقہ میں کام کر رہا ہے لوگ جا رہے ہیں اس لیے ہمیں ان ممالک میں کام کرنا چاہیے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…