پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے صحافی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کرلی ٗہلاکت کا ذمہ دار کسے ٹھہرایاجائے گا؟امریکی میڈیا کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے دوران تفتیش قتل کے اعتراف کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنا شروع کردی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ سعودی عرب ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے جس میں اعتراف کیا جائیگا کہ

صحافی جمال خاشقجی قونصل خانے میں دوران تفتیش ہلاک ہوئے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعودی عرب کی جانب سے رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا جائیگا کہ صحافی سے تفتیش بغیر پوچھے کی گئی اور اس میں جو ملوث ہیں انہیں جمال خاشقجی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔یاد رہے کہ سعودی شہری اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کو آخری مرتبہ 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں تاہم سعودی حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اسی روز واپس روانہ ہوگئے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر ہیٹس سنگز سے شادی کے خواہاں تھے اور دستاویزات کے حصول کے سلسلے میں قونصل خانے گئے تھے اور اس موقع پر ان کی منگیتر قونصل خانے کے باہر ان کا انتظار کرتی رہیں۔خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ صحافی کو قونصل خانے میں ہی قتل کردیا گیا جبکہ گزشتہ روز ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی تلاشی بھی لی اور شواہد اکٹھے کیے۔صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب اور مغربی ممالک کے درمیان صورتحال کشیدگی ہے ٗ امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…