پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ٗ قتل کے الزام میں دوست گرفتار ،مزمل سید نے ماڈل کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ٗ پولیس حکام کا دعویٰ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت میں 20 سالہ ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد ہوئی ہے ٗماڈل کے قتل کے الزام میں اس کے دوست مزمل سید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوٹ کیس سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت مانسی ڈکشٹ کے نام سے ہوئی ہے ٗمانسی کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے تھا جو ممبئی ماڈل بننے کیلئے آئی تھی اور شوبز کی دنیا میں قدم جمانے کی کوشش کررہی تھی۔

بنگور نگر پولیس کے مطابق ملزم مزمل سید اور مانسی کی ملاقات انٹرنیٹ پر ہوئی تھی اور دونوں گزشتہ روز دوپہر میں ممبئی کے علاقے اندھیری میں مزمل کے اپارٹمنٹ میں ملے تھے ٗبعد ازاں مزمل اور مانسی میں کسی بات پر بحث ہوئی اور مزمل نے کسی وزنی چیز سے مانسی پر وار کیا اور پھر اس کا گلا دبا کر اسے مارڈالا ٗاس کے بعد مزمل سید نے مانسی کی لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور ایک ٹیکسی میں سوٹ کیس کو ملاڈ ریلوے اسٹیشن لے گیا اور لاش پھینک کر وہاں سے فرارہوگیا ٗ یہ ساری کارروائی رات 3 بجے سے 4 بجے کے درمیان ہوئی۔پولیس کو اس کارروائی کا ٹیکسی ڈرائیور کے ذریعے پتہ چلا تھا جسے مزمل سید نے بلایا تھا، ٹیکسی ڈرائیور نے سید کو بیگ پھینک کر رکشے میں واپس جاتے ہوئے دیکھا تھاجس کے بعد اس نے پولیس کو فون کیا اور اس ساری کارروائی کے متعلق بتایا، پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور سوٹ کیس سے ماڈل کی لاش برآمد کرلی۔بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے مزمل کو گرفتار کرلیا ٗڈپٹی کمشنر آف پولیس سنگرامسن کا کہنا ہے کہ ہم نے کیس کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، ملزم سید کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزمل سید نے ماڈل مانسی ڈکشٹ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ٗماڈل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے آٹوپسی روانہ کردی گئی ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…