پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں روس کے فوجی اڈے، ٹرمپ کے شاہ سلمان کیخلاف تضحیک آمیز بیان کے بعد عالمی سطح پر بڑی تبدیلی، ایسا اعلان کر دیا گیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ سعودی عرب کا ہاتھ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے موت میں ہے تو وہ اسے سخت سزا دے گا، ترکی اور سعودی عرب کے جھگڑے میں امریکہ کود پڑا، سعودی عرب کو امریکہ نے دھمکی دی کہ اس پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں گے لیکن اس کے جواب میں سعودی میڈیا نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ جس کے بارے میں امریکہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقتصادی پابندی عائد کرنے کی غلطی کی گئی تو یہ بھی ہو سکتا ہے کہ روس سے سعودی عرب فوجی مدد حاصل کر لے جس کا کبھی امریکہ نے سوچا بھی نہ ہوگا۔ سعودی عرب کی اہم شخصیت نے کہاکہ پابندیاں لگائی گئیں تو اس کا نتیجہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ روس کو سعودی عرب میں اپنا فوجی اڈہ قائم کرنے کے لیے بلا لیا جائے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کی وجہ سے اس پر کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو وہ جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے خلاف کسی بھی کارروائی کے جواب میں اس سے بڑا ردعمل سامنے آئے گا۔یاد رہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ سعودی عرب کا ہاتھ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے موت میں ہے تو وہ اسے سخت سزا دیگا تاہم انھوں نے یہ نہیں کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کیے جانے والے بڑے فوجی معاہدے منسوخ کر دیگا۔خیال رہے کہ صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو شادی کے دستاویزات لینے کیلئے استنبول میں واقع اپنے ملک کے سفارت خانے گئے اور ترکی کی پولیس کے مطابق وہ وہاں سے پھر واپس نہیں نکلے۔ دوسری جانب امریکہ کی رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنزی گریم نے سعودی نڑاد امریکی شہری اور صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس معاملے میں سعودی عرب کا ہاتھ ہوا تو اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق امریکی سینیٹر لنزی گریم نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر سعودی حکومت نے کوئی غلط کام کیا۔ تو یہ امریکہ سعودی عرب تعلقات کے لیے تباہ کن ہو گا، اور اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، معاشی بھی اور دوسری بھی۔جبکہ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ باب کورکر نے کہاکہ میں نے جمال کی گمشدگی کا معاملہ سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ اٹھایا ہے اور ہم مزید معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم کسی بھی ایسے ملک کو جواب دیں گے جو اپنے ملک سے باہر صحافیوں کو نشانہ بناتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…